• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

’کوائنٹیکو‘ میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر امریکی چینل کی معافی

شائع June 9, 2018
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —۔
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —۔

امریکی ٹیلی ویژن اے بی سی نے اپنے ٹی وی سیریز ’کوائنٹیکو‘ کی ایک قسط کے باعث بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی، جس میں بھارتیوں کو دہشت گرد کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اس شو میں ایف بی آئی ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب اس شو کے تیسرے سیزن کی ایک قسط ٹی وی پر نشر ہوئی۔

اس قسط میں چند بھارتی کرداروں کو امریکا کے ایک شہر میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو اپنے حملے کا ذمہ دار بعدازاں پاکستان کو ٹھہرانے کا منصوبہ بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا تنقید کی زد میں

شو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ اداکارہ اپنی ایف بی آئی ٹیم کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو ناکام بنا دیتی ہیں۔

اے بی سی اسٹوڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اس قسط پر لوگوں نے اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا اور سب سے زیادہ تنقید پریانکا پر کی گئی، جنہوں نے نہ تو اس شو کی کہانی تحریر کی اور نہ ہی اس کی ہدایات دی‘۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’پریانکا کا سیریز کی کہانی میں کوئی عمل دخل نہیں، ہمارا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا‘۔

خیال رہے کہ ’کوائنٹیکو‘ کا پہلا سیزن 2015 میں نشر ہوا، جس کے بعد اب تک اس کے تین سیزنز سامنے آچکے ہیں۔

اس شو کے لیے بولی وڈ اداکارہ کو دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025