• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ آئی پی ایل کا حصہ بننے کیلئے تیار

شائع June 8, 2018

لاہور: پاکستانی ٹیم کے موجودہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی ایک فرنچائز کے ساتھ پرکشش معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی20 میچز کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے مستقل سفر کے سبب اسٹیو رکسن اپنی نوکری سے اکتا چکے ہیں اور آئی پی ایل سے معاہدے میں بہت دلچسپی رکھتے تھے کیونکہ وہاں انہیں بہت پرکشش معاوضہ ملنے کے ساتھ مستقل سفر جیسے مسائل بھی درپیش نہیں ہوں گے جس کی بدولت وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں گے۔

ابھی تک اس بات کی تصدیق تو نہیں ہو سکی لیکن ذرائع کے مطابق رکسن نے 2010، 2011 اور 2018 کی آئی پی ایل چیمپیئن چنئی سپر کنگز کے ستھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رکسن نے اپنی گزشتہ کسی بھی نوکری میں دو سے ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ نہیں گزارا اور وہ پاکستان کے ساتھ بھی ایسا ہی کر رہے ہیں جہاں وہ تقریباً دو سال قومی ٹیم کے ساتھ گزارنے کے بعد عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

انہیں پاکستانی ٹیم کے موجودہ کوچ مکی آرتھر لے کر آئے تھے جن کی کوچنگ میں پاکستان نے انگلینڈ میں 2 مرتبہ ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے ساتھ ساتھ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے اسٹیو رکسن کو تنخواہ میں 10فیصد اضافے کی پیشکش بھی کی لیکن انہوں نے اپنے معاہدے میں توسیع سے انکار کردیا۔

فیلڈنگ کوچ کے عہدہ چھوڑنے کی بڑی وجہ مستقل سفر ہے ورنہ اس کے علاوہ انہیں پاکستانی ٹیم سے کوئی شکایت نہیں اور وہ اپنی نوکری سے بہت مطمئن تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024