• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ علاالدین مری نے حلف اٹھا لیا

شائع June 8, 2018 اپ ڈیٹ June 9, 2018
—فوٹو:ڈان
—فوٹو:ڈان

حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی میں اختلاف کے بعد الیکشن کمیشن (ای سی پی) کی جانب سے منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاالدین مری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ای سی پی نے علاالدین مری کو بلوچستان کا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیا تھا۔

ایڈیشنل سیکریٹری اختر نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاالدین مری کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، انھوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے گریجویشن کے بعد مفاد عامہ کے کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاالدین مری سماجی کاموں کے علاوہ 2مرتبہ یورپین پاکستان بزنس پروموشن کاؤنسل کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے علاالدین مری اور سردار پوپلزئی کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

علاالدین مری کون ہیں؟

بلوچستان کے نگراں علاالدین مری 28 فروری 1979 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم تعمیر نو پبلک سکول میں حاصل کی،اس کے بعد ایف ایس سی بھی تعمیر نو کالج سے جبکہ گریجویشن بلوچستان یونیورسٹی سے کیا۔

میر علاالدین مری سابق بیوروکریٹ غلام محی الدین مری کے صاحبزادے ہیں، علاالدین مری بنیادی طور پر تاجر ہیں اور تجارت میں وسیع تجربہ رکھنے کے باعث 2012 تا 2014 تک چیئرمین پاکستان یورپین بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

علاالدین مری کی کسی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں رہی اور وہ بلوچستان میں حالیہ سینٹ انتخابات میں بھی آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024