• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 3 روز کی توسیع

شائع June 7, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

خواتین اور غیر مسلم افراد کے لئے مخصوص نشستوں کے کاغذات جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ بھی 11 جون مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ خواتین اور اقلیتوں کے لئے ترجیحی فہرستیں بھی 11 جون تک جمع کروائی جائیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت، قومی اسمبلی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ختم

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ ہفتے عام انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

انتخابی شیڈول کے مطابق یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں عوام کو انتخابی شیڈول کے باضابطہ آغاز سے متعلق بتایا جائے گا۔

نوٹس کے جاری ہونے کے بعد تمام امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔

یہ پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 55 دن کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 روز کی توسیع کے اب یہ 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق 19 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،26 جون تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے،27 جون تک امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آویزاں کی جائے گی،28 جون تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024