• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امارات میں ٹی20لیگز کا انعقاد، پاکستان کا سیریز ملائیشیا منتقلی کا عندیہ

شائع June 7, 2018

پاکستان اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات سنگین صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں اور پاکستان نے اکتوبر سے مارچ تک امارات میں کسی بھی قسم کی لیگ کرکٹ کے انعقاد پر اپنی کرکٹ ملائیشیا منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقامی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام رواں سال کی آخری سہ ماہی میں متعدد ٹی20 لیگز کے انعقاد کا انکشاف ہوا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا کیونکہ پاکستان کی اس عرصے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز شیڈول ہے۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو فون کر کے باضابطہ طور پر اپنے خدشات سے آگاہ کردیا یے۔

پی سی بی نے امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے مطالبہ کیا وہ اکتوبر سے مارچ تک لیگ منعقد نہ کرائیں بصورت دیگر پاکستان پلان بی کے طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز اور پی ایس ایل کا انعقاد ملائیشیا میں کر سکتا ہے۔

پی سی بی کے مصدقہ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو واضح کردیا کہ اگر پاکستان کی ہوم سیریز اور پی ایس ایل سے کچھ دن قبل تک بھی متحدہ عرب امارات میں دوسری لیگز منعقد ہوئیں تو پی سی بی اپنی تمام کرکٹ ملائیشیا منتقل کردے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈ معاملے کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں لیکن کچھ نکات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

امارات کرکٹ بورڈ رواں سال 3ٹی20 لیگز ایمریٹس لیگ، افغان لیگ اور ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد چاہتا ہے۔

پی سی بی نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے واضح کردیا کہ پی ایس ایل سے پینتیس دن قبل اگر متحدہ عرب امارات میں کوئی کرکٹ منعقد ہوئی تو پاکستان کی تمام ہوم سیریز ملائیشیا منتقل کردیں گے جس کے لیے آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ بھی تیار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام معاملے کے حل کے لیے پرامید ہیں لیکن پی ایس ایل اور پاکستان کی ہوم سیریز متاثر ہوئی تو وینیو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ 12جون کو پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو بھی اعتماد میں لے گا جس کے بعد پی سی ایل کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024