• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’30 سال کی ہونے سے قبل شادی کرسکتی ہوں‘

شائع June 7, 2018
رنبیر اور عالیہ کی فلم ’براہمسٹرا‘ اگلے سال ریلیز ہوگی —۔
رنبیر اور عالیہ کی فلم ’براہمسٹرا‘ اگلے سال ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام آج کل چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔

یہ دونوں ایک ساتھ سپر ہیرو فلم ’براہمسٹرا‘ میں کام کررہے ہیں، جبکہ ان کی آئے دن ایک ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر بھی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

🍃

A post shared by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

یاد رہے کہ حال ہی میں رنبیر کپور نے بھی ایک انٹرویو کے دوران قبول کیا کہ وہ اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، لیکن ان کے رشتے کی یہ بس شروعات ہے اور وہ ابھی اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے۔

اس انٹرویو کے بعد سے مداح ان دونوں کی شادی کی خبر سننے کے لیے بھی بےتاب ہیں۔

مزید پڑھیں: عالیہ، رنبیر کی دیوانی

اب جہاں انوشکا شرما اور سونم کپور جیسی اداکاراؤں کی شادی سے سوشل میڈیا بھرا رہا، وہیں عالیہ بھٹ سے بھی ایک انٹرویو کے دوران ان کی شادی پر سوال کرلیا گیا۔

عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس پر اداکارہ کے جواب نے سب کو حیران کردیا۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی سے جڑے فیصلے بہت زیادہ سوچ سمجھ کر نہیں کرتی۔

عالیہ کے مطابق ’میں اس وقت شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی، زندگی میں کوئی بھی بہترین کام اس وقت ہونا چاہیے جب اس کے بارے میں بالکل سوچا نہ جارہا ہو‘۔

یہ دونوں سونم کپور کی شادی میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے —۔
یہ دونوں سونم کپور کی شادی میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے —۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’لوگ مجھے سے توقع کرتے ہیں کہ میں 30 سال کی ہونے کے بعد شادی کروں گی، لیکن کیا معلوم میں 30 سال کی ہونے سے قبل شادی کرکے سب کو حیران کردوں‘۔

عالیہ کے اس جواب سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ اپنی اور رنبیر کپور کی شادی کے لیے بہت حد تک تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ سے دوری، رنبیر کو عالیہ کے قریب لے آئی

یاد رہے کہ آپ کی عدالت نامی شو کے دوران عالیہ سے رنبیر کے ساتھ ان کے افیئر پر سوال کیا گیا تھا، تاہم اس وقت اداکارہ نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا، تاہم رنبیر کے بیان کے بعد یہ دونوں اب میڈیا کے سامنے اپنے رشتے کو قبول کررہے ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’براہمسٹرا‘ کی ہدایات آیان مکھرجی دے رہے ہیں جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں امیتابھ بچن بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024