• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی خاتون کونسلر کے ریپ کا مقدمہ درج

شائع June 7, 2018

راولپنڈی: تحصیل گوجر خان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈی کونسلر کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والے الیکٹرانکس دوکان کے سیلز مین سمیت دو ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا ابتدائی میڈیکل کرا لیا گیا ہے تاہم ابتدائی رپورٹ میں ایسے کوئی شواہد نہیں مل سکے، جس کی وجہ خاتون کا شادی شدہ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ گوجر خان پولیس کو نواحی قصبہ میانی ڈھیری کی رہائشی 38 سالہ خاتون عرفانہ ندیم جعفری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس نے پانچ ماہ قبل گجر خان ہی میں واقع الیکٹرونکس کی دوکان سے موبائل فون ماہانہ اقساط پر خریدا تھا، اس دوران دوکان کے سیلز مین طلحہ انوار گورائیہ سے فون نمبر کے تبادلے کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ لڑکی کا ریپ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو 20 سال قید کی سزا

مقدمہ کی مدعیہ لیگی کونسلر عرفانہ ندیم جعفری کے مطابق سیلز مین نے اس سے اپنا کاروبار کرنے کے لیے رقم بھی لی، اور وہ اس سلسلے میں پچاس ہزار روپے سیلز مین کو دے چکی ہیں۔

اس حوالے سے خاتون کا کہنا تھا کہ وہ 4 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر 11 میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں گئی تو ان کے ہمراہ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری شازیہ سلطان بٹ بھی تھیں، جلسے سے واپسی میں تاخیر کے سبب وہ شازیہ کے گھر چلی گئیں جہاں سیلز مین طلحہ انوار گورائیہ اپنے دوست شاہد عرف آفتاب کے ساتھ آگیا اور انہیں ریپ کا نشانہ بنا کر دھمکی دی کہ اس بارے میں کسی کو بتایا تو قتل کردیں گے۔

مزید پڑھیں: مردان: آٹھ سال کی بچی کا ریپ، مبینہ ملزم گرفتار

مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد اسلم نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری شازیہ سلطانہ بٹ نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے گھر عرفانہ ندیم جعفری صرف پانچ منٹ بیٹھی تھیں اور پھر چلی گئیں، ان کے گھر میں اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

سب انسپکٹر کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، جو چار بچوں کی ماں ہے تاہم ابتدائی میڈیکل میں ریپ کے کوئی شواہد نہیں مل سکے اس ضمن میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہی ریپ ہونے کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 17 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خاتون سے نمونے لے کر لاہور میں لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری بارے میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024