• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی پاکستان واپسی

شائع June 6, 2018 اپ ڈیٹ June 7, 2018

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی کینیڈا سے کراچی پہنچ گئے۔

پارٹی کے ترجمان امین الحق نے کہا کہ ’حیدر عباس رضوی کا کراچی ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں عامر خان، فیصل سبزواری اور سینیٹر سیف علی نے استقبال کیا۔‘

کراچی آمد کے فوری بعد حیدر عباس رضوی ایئرپورٹ سے ایم کیو ایم کے بہادر آباد آفس پہنچے جہاں انہوں نے خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا حیدر عباس رضوی عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں پارٹی ترجمان نے کہا کہ ’ممکنہ طور پر کیونکہ وہ انتخابات کے وقت وطن واپس آئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ حیدر عباس رضوی گزشتہ دو سال سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ حیدر عباس رضوی، کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی کی سہولت فراہم کرنے والی معروف کمپنی کے لیے گاڑی چلا رہے ہیں۔

جنوری 2016 میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاؤڈاسپیکر کے غلط استعمال اور فساد کیس میں حیدر عباس رضوی سمیت ایم کیو ایم کے 10 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024