• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی

شائع June 6, 2018

کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے معمول کے پیٹرولنگ کرنے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اہلکار سعید احمد لانگو شہید جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوا۔

حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

حملے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

خیال رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جہاں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

30 اپریل کو کوئٹہ کے جان محمد روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم ازکم 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

واقعے سے ایک روز قبل کوئٹہ کے ہی جمال الدین افغانی روڑ پر ایک دکان میں فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں امن عامہ کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، 14 افراد زخمی

تاہم شرپسند عناصر تخریبی کارروائیوں کی کوشش میں کامیاب ہوجاتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں بلوچستان کے اہم کردار کی وجہ سے حکام دیگر ممالک کے خفیہ اداروں پر حالات خراب کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت متعدد مرتبہ یہ دعویٰ کرچکی ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘، افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024