• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’لبنان کے استحکام میں سعودی ولی عہد کا اہم کردار ہے‘

شائع June 6, 2018

بیروت: لبنانی وزیرِاعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ لبنان کے استحکام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنانی دارالحکومت بیروت میں سعودی لبنانی بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب اور لبنان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کونسل کام تیزے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور لبنان کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور شاہ سلمان کی لبنان کے لیے حمایت ہمیں اس بات پر پابند کرتی ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کردیں۔

مزید پڑھیں: لبنانی صدر کا سعودی عرب پر سعد حریری کو یر غمال بنانے کا الزام

لبنانی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ ’ہر کوئی اس بات سے آگاہ ہے کہ سعودی ولی عہد نے ذاتی طور پر کس حد تک میری مدد کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سعودی ولی عہد محمد بن سلمان لبنان میں سیاسی، اقتصادی، معاشرتی اور سیکیورٹی کی سطح پر استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ کونسل کا فورم 13 جولائی کو بیروت میں ہوگا جہاں لبنان اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس 12 جولائی کو ہونے والے عرب اقتصادی فورم کے بعد منعقد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنانی وزیراعظم سعد حریری کا آئندہ ہفتے وطن واپسی کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 نومبر کو لبنانی صدر میشل عون نے الزام عائد کیا تھا کہ سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو قید کرلیا ہے۔

بعدِ ازاں سعد حریری نے 19 نومبر کو وطن واپس جانے کا اعلان کردیا تھا۔

سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی لبیا کے رہنما سے ملاقات

سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے لیبیا کے وزیرِ اعظم فیض السراج سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات مکہ میں الصفا پیلیس میں ہوئی جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں لیبیا میں ہونے والی پیش رفت اور خطے میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024