• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طویل عرصے بعد بلیک بیری کا فون سامنے آگیا

شائع June 5, 2018
بلیک بیری کا آخری فون فروری 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا—فوٹو: ٹی سی ایل
بلیک بیری کا آخری فون فروری 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا—فوٹو: ٹی سی ایل

معروف کینیڈین ملٹی نیشنل موبائل اور ٹیبلیٹ کمپنی بلیک بیری کی جانب سے طویل عرصے بعد نیا فون متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کی مزید تصاویر اور تفصیلات لیک ہوئی ہیں۔

بلیک بیری کی جانب سے کئی ماہ بعد رواں ماہ 7 جون کو امریکی شہر نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران ’بلیک بیری کی 2‘ متعارف کرایا جائے گا، جس کا اعلان کمپنی پہلے ہی کر چکی ہے۔

بلیک بیری نے ’کی 2‘ کی پہلی جھلک کی ویڈیو گزشتہ ماہ 24 مئی کو ریلیز کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فون کو جون کو پیش کیا جائے گا۔

اگرچہ فون کے سامنے آنے میں ابھی 2 دن باقی ہیں، مگر اس فون کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق یہ فون ڈوئل ریئر کیمرہ ہوگا۔

امریکی موبائل و ٹیکنالوجی رپورٹر ایون بلاس کی جانب سے ’بلیک بیری کی 2‘ کی ٹوئیٹ کی گئی 2 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون اسمارٹ نہیں بلکہ فنگر کی بورڈ کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک بیری کا آخری اسمارٹ فون

موبائل کی سامنے آنے والی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے بیک پر 2 ریئر کیمرے ہوں گے۔

دوسری جانب ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’دی ورج‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ بلیک بیری کا نیا فون اینڈرائڈ ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جب موبائل کمپنیاں ٹچ اسکرین کے جدید طریقے متعارف کرانے میں مصروف ہیں، بلیک بیری نے روایتی فنگر کی بورڈ دے کر اپنی پہنچان کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے بلیک بیری میں نئے اور جدید بہترین سیکیورٹی فیچر بھی دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

لیک ہوکر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق کوالکوم اسنیپ ڈریگن 660 کی چپ سے لیس بلیک بیری کی 2 میں 8 اور 12 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔

بلیک بیری کی 2 کو 7 جون کو پیش کیا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر
بلیک بیری کی 2 کو 7 جون کو پیش کیا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر

فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم میں پیش کیا جائے گا، تاہم اس میں 64 سے 128 جی بی تک اسٹوریج بڑھانے کی گنجائش ہوگی۔

ممکنہ طور پر اس فون کو اینڈرائڈ کے 8 پوائنٹ ون اوریو آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا جائے گا۔

بلیک بیری کی اس فون کو کینیڈین کمپنی خود نہیں بلکہ ان کا لائسنس رکھنے والی چینی و امریکی کمپنی ٹی سی ایل متعارف کرانے جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بلیک بیری کا آخری فون بھی اسی کمپنی نے بلیک بیری کی ون کے نام سے گزشتہ برس فروری میں متعارف کرایا تھا۔

کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی تھی مگر آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024