• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناع جاری

شائع June 5, 2018

ملتان کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان کی تحریر کردہ کتاب کی رونمائی کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔

ملتان کے سول جج نے دائر درخواست پر ریحام خان، حسین حقانی اور پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے 9 جون کو جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور ریحام میں طلاق ہوگئی

درخواست گزار غلام مصطفیٰ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کتاب کی اشاعت مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی شخصیت کو تباہ کرنے کے لیے کتاب پبلش کی گئی۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھال کر الیکشن سبوتاز کیے جانے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکیوں کے باعث عارضی طور پر ملک چھوڑا، ریحام خان

انہوں نے مزید کہا کہ کتاب غیرملکی ایجنڈے پر منبی ہے اور عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کے وقت کتاب کی رونمائی کو روکا جائے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سابق سفیر حسین حقانی مسلم لیگ (ن) کی مدد سے کتاب کے ذریعے اداروں کے وقار کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ریحام خان کی کتاب نے منظر عام پر آنے سے قبل ہی ملک کی سیاست اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی صفوں میں ہل چل مچادی دی تھی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ریحام خان کہاں، کب اور کس سے ملیں، یہ ساری کہانی اب سامنے آچکی ہے، ان کا دعویٰ تھا کہ ریحام خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی اور اس ملاقات کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا تھا۔

فواد چوہدری نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی تصنیف کا مقصد ملک کی حقیقی اپوزیشن کو نقصان پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں، ریحام خان کا الزام

اس کے جواب میں احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے جعلی ای میل کا ڈرامہ ایک شرمناک عمل ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ انٹرویو کے علاوہ ریحام خان سے کبھی نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انٹرویو بھی عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے قبل ہوا اور سابق میاں بیوی کے معاملات میں انہیں مت گھسیٹا جائے۔

بعد ازاں حمزا علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے ریحام خان کی آنے والی کتاب کا متن پڑھا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دنیا کا سب سے برا شخص قرار دیا گیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ’ریحام آن پی ایم ایل این ایجنڈا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

SHARMINDA Jun 05, 2018 12:02pm
Pakistan's 70% population either can't read this book or couldn't understand. Most of remaining 30% already aware of Zardari, Shareef and Imran Khans wrong doings. I don't think it will make any difference as Reham Khan herself has no credibility. Infact, involvement of Haqqani will support Imran's case against corrupt Shareefs and Zardari.
HonorBright Jun 05, 2018 04:17pm
What is it that PTI lot is scared of? Truth?
ghulam Jun 06, 2018 08:31am
why they are so afraid of ? I think there is something fishy which they are trying to stop. otherwise why so much hue and cry ?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024