• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

شائع June 5, 2018
سعودی خاتون اپنا ڈرائیونگ لائسنس دکھا رہی ہیں — فوٹو: اے پی
سعودی خاتون اپنا ڈرائیونگ لائسنس دکھا رہی ہیں — فوٹو: اے پی
سعودی خاتون گاڑی چلانے سے قبل اپنا سیٹ بیلٹ باندھ رہی ہیں — فوٹو: اے پی
سعودی خاتون گاڑی چلانے سے قبل اپنا سیٹ بیلٹ باندھ رہی ہیں — فوٹو: اے پی

سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت کا اعلان کیے جانے کے بعد پہلی 10 خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کردیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 خواتین جن کے پاس امریکا، لبنان، کینیڈا و دیگر ممالک کے لائسنس تھے، کو سعودی عرب میں بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ان خواتین کو ریاض میں قائم جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک میں لائسنس کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ اور آنکھوں کے ٹیسٹ کے مرحلے سے گزارنے کے بعد لائسنس جاری کیا گیا۔

سعودی عرب میں دیگر خواتین بھی 24 جون کو ختم ہونے والی خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

کچھ خواتین آن لائن ٹیکسی سروس اوبر میں بھی گاڑی چلانے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی خواتین گزشتہ کئی عرصے سے ڈرائیونگ کی اجازت نہ ملنے کی شکایت کر رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پابندی کی وجہ سے انہیں اپنے کاموں کے لیے مہنگے مرد ڈرائیورز کو رکھنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے ستمبر 2017 میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی۔

حکومت نے متعلقہ اداروں کو مردوں کی طرح ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 24 جون 2018 تک خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔

رواں ماہ سعودی عرب کی خواتین پہلی بار مردوں کی طرح سڑکوں پر گاڑیاں چلاتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024