• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کابل: افغان علماء کے اجتماع پر خودکش حملہ، 7 جاں بحق

شائع June 4, 2018
افغان سیکیورٹی اہلکار جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں، فوٹو — اے پی
افغان سیکیورٹی اہلکار جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں، فوٹو — اے پی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دینے کے لیے جمع ہونے والے علماء کے اجتماع پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا خود کش تھا جو علماء کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد اس وقت ہوا جب علماء اجتماع گاہ سے باہر آرہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے خود کو لوئل جرگہ کے اجتماع کے ٹینٹ سے باہر دھماکہ خیز مواد سے اڑایا، جبکہ اجتماع گاہ میں 2 ہزار سے زائر علماء موجود تھے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان حشمت استینکزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، لیکن یہ بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اس دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان کا افغانستان کے ایک اور اہم ضلع پر قبضہ

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے قبل علماء نے افغانستان میں جاری شورش کے حوالے سے فتویٰ دیتے ہوئے اس لڑائی کو غیر اسلامی اور شریعت کے منافی قرار دیا۔

علماء کے فتوے میں کہا گیا کہ افغانستان میں کسی بھی طرح کی جنگ غیر اسلامی عمل ہے اور یہ مسلمانوں کے قتلِ عام کے سوا کچھ نہیں ہے۔

افغانستان میں خودکش حملے ہوتے رہتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، جن کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی جاتی ہے لیکن عسکریت پسندوں کا ماننا ہے کہ خودکش حملے ان کے لیے ایک موثر ہتھیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: فورسز کے آپریشن میں 17 شہری جاں بحق

افغانستان کے علماء نے فتویٰ دیا کہ خودکش حملے معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے لیے بم دھماکے، عسکریت پسندی، کرپشن، چوری، اغوا سمیت کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی اسلام میں گناہ کبیرہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے منافی ہے۔

علمائے کرام کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمانوں کا قتلِ عام حرام ہے اور یہ ایک غیر قانونی عمل بھی ہے۔

دریں اثنا افغانستان کے علماء نے ایک مرتبہ پھر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں امن کے لیے حکومت کی غیرمشروط پیشکش کو قبول کر لیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ افغانستان میں مزید قتل عام کو روکنے کے لیے طالبان حکومتی پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔

افغان صوبے ننگرہار میں دھماکہ، 3 بچے ہلاک

خیال رہے کہ یہ فتویٰ افغان صوبے ننگرہار میں ایک بم دھماکے میں 3 معصوم بچوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا تھا۔

طلوع نیوز کی ایک اور رپورٹ کے مطابق 3 جون کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں سڑک کنارے موجود 3 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: افغان اور امریکی فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

افغان حکام کی جانب سے جاری کردی بیان میں بتایا گیا کہ مرنے والے تنیوں بچوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024