• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی پی پی رہنما فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

شائع June 3, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیرپگارا کی قیادت میں قائم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کراچی میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے پیرپگارا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جی ڈی اے میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ 5 سال مکمل ہونے پر عوام کے پاس گئی ہوں لیکن 5 سال تک پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتی رہی۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں نے کچھ ٹرمز آف ریفرنس بنالیے ہیں، ڈاکٹرذوالفقار پہلے ہی جی ڈی اے کا حصہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل پر مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور سندھ کے زیریں علاقوں میں پانی پہنچنا چاہیے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن وقت پراورشفاف ہوں، افسران کے تبادلوں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھائیں گے کیونکہ بدین میں ای ڈی اوز اور ریونیو افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے تاہم نگراں حکومت کے ہر اقدام کو مانیٹر کریں گے۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ قسمت بدلنے کا موقع مل رہا ہے، ووٹ بڑی طاقت ہے، انفرادی طور پر یا جماعت کے طور پر جی ڈی اے میں شامل ہوں۔

پی پی پی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دس برسوں میں سندھ میں کوئی کام نہیں ہوا، پیپلز پارٹی کے منشور پر کوئی کام ہوتا نہیں نظر آتا۔

اس موقع پر جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جی ڈی اے کے ساتھ چلیں گی، جو ہمارا مقصد ہے وہی فہمیدا مرزا کا ہے، جی ڈی اے کا دائرہ پنجاب تک بڑھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے کو مضبوط کرنے کے بعد اس کو پنجاب میں بھی فعال کریں گے۔

پیرپگارا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہمارے پاس آتا ہے تو گنجائش کے مطابق جگہ دی جائے گی۔

سندھ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سندھ میں امن و امان اور اچھی تعلیم اچھی ہو جبکہ سندھ میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024