• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ویرے دی ویڈنگ‘ کا پہلے ہی دن کمائی کا ریکارڈ

شائع June 2, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سونم کپور، کرینہ کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کی بولڈ کامیڈی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے پہلے ہی دن توقعات پر اترتے ہوئے اچھی کمائی کرکے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

چار سہیلیوں اور ان کی شادی کے مسائل کے گرد گھومنے والی اس فلم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں یکم جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔

بولڈ اور قابل اعتراض ڈائلاگ کی وجہ سے ’ویرے دی ویڈنگ‘ کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

’ویرے دی ویڈنگ‘ کی مرکزی اداکارائیں اگرچہ کرینہ کپور اور سونم کپور ہیں، تاہم فلم میں ان کی دیگر 2 سہیلیوں سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کے بھی اہم کردار ہیں۔

ان چاروں سہیلیوں کا تعلق دہلی سے ہوتا ہے، جنہیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ویرے دی ویڈنگ' پر پاکستان میں پابندی عائد

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے پہلے دن 10 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے کماکر رواں برس پہلے ہی دن سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیسری فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس فلم سے قبل رواں برس پہلے ہی دن سب سے زیادہ پیسے ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2‘ نے کمائے تھے، اس فلم نے پہلے ہی دن 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری تھی۔

سال 2018 میں پہلے ہی دن دوسرے نمبر پر کمائی کرنے والی فلم ’پدماوت‘ ہے، جس نے 19 کروڑ روپے سے زائد پیسے کمائے تھے۔

اس فہرست میں ’ویرے دی ویڈنگ‘ تیسرے نمبر پر آگئی، جس نے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی۔

چاروں سہیلیوں کی فلم نے پہلے دن کی کمائی کے حوالے سے اکشے کمار کی ’پیڈ مین‘ اور اجے دیوگن کی ’ریڈ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مزید پڑھیں: ویرے دی ویڈنگ: شادی کے مسائل میں پھنسی سہیلیوں کی کہانی

’پیڈ مین‘ نے پہلے دن 10 کروڑ 26 لاکھ جب کہ ’ریڈ‘ نے 10 کروڑ 4 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

خیال رہے کہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ بچے کو جنم دینے کے بعد کرینہ کپور کی پہلی جب کہ شادی کے بعد سونم کپور کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے۔

اس فلم کو سونم کپور کی بہن ریا کپور، ان کے والد انیل کپور اور ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اس کی ہدایات ششانکا گھوش نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024