• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm

خیرپور: گاڑی اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد ہلاک

شائع June 2, 2018
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے ضلع خیرپور میں خیرپور ۔ لاڑکانہ پُل پر ٹنڈو مستی کے قریب گاڑی اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ٹنڈو مستی کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) لالہ امیر پٹھان کے مطابق سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے زائرین کو حاضری کے بعد لاڑکانہ واپس لے جانے والی مزدا اور سامنے سے آنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہو گیا۔

انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت وڈیرو شیر اور علی گُل کے ناموں سے کی، جبکہ دیگر تین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد لاڑکانہ، قمبر اور خیرپور کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: سپر ہائی پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک

لاشوں کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے قریبی ٹنڈو مستی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسی ہسپتال لایا گیا۔

ہسپتال عملے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

لالہ امیر پٹھان کا کہنا تھا کہ پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025