• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کیوں کی؟

شائع June 1, 2018
نیہا دھوپیا مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
نیہا دھوپیا مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ نیہا دھوپیا نے گزشتہ ماہ 10 مئی کو اپنے دیرینہ دوست سابق کرکٹر اور اداکار انگیت بیدی سے خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

اداکارہ کی یہ شادی ایسے وقت میں ہوئی جب پورا بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خوشیاں منانے میں مصروف تھا۔

نیہا دھوپیا کی انتہائی خاموشی اور اچانک سے ہونے والی شادی پر جہاں ان کے مداح حیران تھے، وہیں خود کئی بولی وڈ شخصیات بھی اس فیصلے سے حیران تھیں۔

نیہا دھوپیا اور انگت بیدی کی خاموشی سے ہونے والی شادی کے بعد مختلف چہ مگوئیاں جاری تھیں۔

خبریں تھیں کہ نیہا دھوپیا نے اس لیے اچانک خاموشی سے شادی کی، کیوں کہ وہ حاملہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کرلی

اگرچہ نیہا دھوپیا کے حاملہ ہونے کی خبروں کو ان کے والد جھوٹا قرار دے چکے ہیں، تاہم اب اداکارہ کے شوہر انگت بیدی نے بھی اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

جوڑے نے 10 مئی کو خاموشی سے شادی کی—فوٹو: فیس بک
جوڑے نے 10 مئی کو خاموشی سے شادی کی—فوٹو: فیس بک

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران لوگوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انگت بیدی نے خاموشی سے شادی کرنے اور اپنی اہلیہ کے حاملہ ہونے پر وضاحت کی۔

انگت بیدی سے جب پوچھا گیا کہ کیا نیہا دھوپیا حاملہ تھیں، جس وجہ سے اچانک خاموشی سے شادی کرنا پڑی تو انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اہلیہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں۔

انگت بیدی کے مطابق انہوں نے ابھی بچے پیدا کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، جب بھی وہ ایسا کوئی فیصلہ کریں گے تو وہ سب کو مطلع کریں گے۔

نیہا اور انگت کے تعلقات کئی سال سے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
نیہا اور انگت کے تعلقات کئی سال سے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

انگت بیدی نے اپنی اہلیہ کے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اس وقت کام پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اچانک اپنی شادی کرنے کے حوالے سے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ آدھی رات کو کیا۔

تفصیلی انٹرویو میں انگت بیدی نے بتایا تھا کہ وہ انڈر 19 کرکٹ کھیلنے کے دوران ہی نیہا دھوپیا کے دیوانے ہوگئے تھے، اس وقت اداکارہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔

اس انٹریو میں نیہا دھوپیا نے انکشاف کیا کہ انہیں انگت بیدی نے کبھی بھی شادی کی پیش کش نہیں کی تھی، تاہم ان کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔

اداکارہ کے مطابق شادی سے 2 دن قبل ہی وہ انگت بیدی کی والدہ سے ملیں تھیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی شادی سے متعلق صرف ان کے گہرے دوست کرن جوہر کو خبر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024