• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دپیکا پڈوکون ہولی وڈ فلم میں لنگی ڈانس کریں گی؟

شائع May 31, 2018
دپیکا پڈوکون ٹرپل ایکس کی چوتھی فلم میں لنگی ڈانس کرتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
دپیکا پڈوکون ٹرپل ایکس کی چوتھی فلم میں لنگی ڈانس کرتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ ایکشن تھرلر فلم سیریز’ ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم بنانے کا اعلان تو رواں برس اپریل میں ہی کردیا گیا تھا۔

تاہم اس وقت یہ واضح نہیں تھا کہ ایکشن تھرلر سیریز کی نئی فلم کی ہدایات کون دے گا، اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سیریز کی چوتھی فلم کی ہدایات بھی ڈی جے کروسو ہی دیں گے۔

اگرچہ سیریز کی چوتھی فلم بنانے کے لیے فلم کے مرکزی ہیرو ون ڈیزل نے اس سیریز کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں اور اب اس فلم کو ان کی ہوم پروڈکشن کے تعاون سے بنایا جائے گا۔

تاہم ابھی چوتھی فلم کی کاسٹ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، لیکن فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو نے دپیکا پڈوکون کے حوالے سے ٹوئیٹ کرکے مداحوں کی تشنگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

سیریز کی چوتھی فلم میں مرکزی ہیرو کا کردار بھی اگرچہ ون ڈیزل ہی ادا کریں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ دپیکا پڈوکون اس میں جلوہ گر ہوں گی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگلی ٹرپل ایکس میں دپیکا کا ڈانس نمبر ہو گا

لیکن فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو نے ٹوئیٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم میں دپیکا پڈوکون لنگی ڈانس کریں۔

ڈی جے کروسو نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ وہ ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کی چوتھی فلم کا اختتام بولی وڈ کے گانے سے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم میں دپیکا پڈوکون کا لنگی ڈانس شامل کرکے کچھ نیا تجربہ کیا جائے۔

ڈی جے کروسو کی اس ٹوئیٹ کے بعد یہ چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں کہ دپیکا پڈوکون پہلی بار ہولی وڈ فلم میں خالصتا بولی وڈ اسٹائل کا ڈانس کرکے ایک منفرد آئٹم سانگ پیش کریں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مزید پڑھیں: ’ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم میں دپیکا پڈوکون ہوں گی؟

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ٹرپل ایکس کی تیسری فلم سے ہولی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔

دپیکا نے پہلی بار شاہ رخ کے ساتھ فلم چنئی ایکسپریس میں لنگی ڈانس کیا تھا—اسکرین شاٹ
دپیکا نے پہلی بار شاہ رخ کے ساتھ فلم چنئی ایکسپریس میں لنگی ڈانس کیا تھا—اسکرین شاٹ

ٹرپل ایکس کی تیسری فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔

دپیکا پڈوکون نے فلم میں ایک جاسوس خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں دپیکا پڈوکون نے ون ڈیزل کو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے مدد فراہم کی، تاہم چوتھی فلم میں دپیکا کا کردار کون نبھائے گا، اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔

امکان ہے کہ دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کی چوتھی فلم میں جاسوس خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اور ساتھ ہی وہ فلم کے اختتام میں لنگی ڈانس کرکے فلم کو چار چاند بھی لگائیں گی۔

دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ٹرپل ایکس کی تیسری فلم کی تشہیر کے دوران بھی ون ڈیزل کو لنگی ڈانس سکھانے کی کوشش کی تھی، تاہم ون ڈیزل بولی وڈ انداز کا ڈانس نہیں کرپائے۔

لنگی ڈانس پہلی بار دپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’چنئی ایکسپریس‘ میں کیا تھا، جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

اب اسی گانے اور ڈانس کو نئے انداز میں ہولی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم سیریز ’ٹرپل ایکس‘ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024