• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

’کچھ تو خوف کھاؤ اللہ کا، رمضان کا خیال کرو‘

شائع May 31, 2018
رمضان المبارک میں کھانے پینے کی تصاویر شیئر کرنے پر عامر خان پر تنقید کی گئی—فوٹو: فیس بک
رمضان المبارک میں کھانے پینے کی تصاویر شیئر کرنے پر عامر خان پر تنقید کی گئی—فوٹو: فیس بک

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہمیشہ اپنے منفرد کام کی وجہ سے اپنے مداحوں کا دلدادہ رہتے ہیں، لیکن اس بار انہیں منفرد کام کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ عامر خان نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارے گئے اچھے وقت کی تصاویر شیئر کیں، جن پر ان کے مداح بھڑک اٹھے اور انہیں اللہ کا خوف کھانے اور رمضان کا احترام کرنے کے طعنے دینے لگے۔

دراصل مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانے پینے اور اپنی جوان بیٹی کے ساتھ موج مستی کی ایک تصویر شیئر کی، جسے دیکھ کر کئی مداحوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے عامر خان کی تصاویر پر سخت کمنٹس کیے۔

مداحوں نے سب سے زیادہ اعتراض عامر خان اور اس کی نوجوان بیٹی کی تصویرپر اٹھایا، جس میں دونوں والد اور بیٹی موج مستی کرتے نظر آتے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی نوجوان بیٹی ایرا خان کو مختصر لباس پہنا ہوا اور وہ اپنے والد کے اوپر بیٹھ کر مسکرا رہی ہیں۔

اسی تصویر پر سیکڑوں مداحوں نے کمنٹ کیے، جب کہ اسے 425 سے زائد بار شیئر کیا گیا اور اسے ہزاروں افراد نے لائیک کیا۔

—فوٹو: عامر خان فیس بک
—فوٹو: عامر خان فیس بک

عاشق بھٹ نامی صارف نے عامر خان اور اس کی نوجوان بیٹی کی تصویر کو قابل اعتراض قرار دے کر کمنٹ کیا کہ ’کچھ تو خوف کھاؤ اللہ کا سر‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ عامر خان کی بہت عزت کرتے ہیں، تاہم ان کا یہ عمل قابل قبول نہیں۔

آصف شیخ نامی صارف نے بھی ان کی تصویر پر کمنٹ کیا اور عامر خان کو کہا کہ ’وہ رمضان کا خیال اور احترام کریں‘۔

عامر خان اور ان کی بیٹی پر جہاں لوگوں نے خراب کمنٹ کیے، وہیں متعدد افراد نے اچھے کمنٹ کرکے مسٹر پرفیکشنسٹ کی حمایت بھی اور کہا کہ تصویر والد اور بیٹی کی محبت اور پیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

—فوٹو: عامر خان فیس بک
—فوٹو: عامر خان فیس بک

اسی طرح عامر خان کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر پر بھی مداحوں نے کمنٹ کیے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کو رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے کھانے پینے والی تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہئیے تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض مداحوں نے کمنٹ کیے کہ اگر عامر خان نے روزہ نہیں رکھا تو کم سے کم انہیں رمضان کا احترام کرتے ہوئے کھانے پینے اور بیٹے کے ساتھ موج مستی کی ایسی تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہئیے تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لوگوں کے برے کمنٹس کے باوجود عامر خان نے مداحوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔

—فوٹو: عامر خان فیس بک
—فوٹو: عامر خان فیس بک

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024