• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا

شائع May 31, 2018
براہمسترا ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
براہمسترا ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جو آنے والی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ میں بولی وڈ بابا سنجے دت کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے وہ ان دنوں ’سنجو‘ کے ٹریلر کی مقبولیت کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

لیکن ’سنجو‘ کے ٹریلر سامنے آنے اور’ براہمسترا‘ کی شوٹنگ شروع ہوتے ہی رنبیر کپور کے حوالے سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں تھیں کہ وہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے بعد عالیہ بھٹ سے محبت کر بیٹھے ہیں۔

اطلاعات تھیں کہ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، تاہم دونوں اداکاروں نے ایسی خبروں پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

اب رنبیر کپور نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑتے ہوئے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں، نئی محبت قرار دیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’جی کیو‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے تعلقات اور ملاقاتوں کو تسلیم بھی کیا۔

دونوں کے درمیان براہمسترا کی شوٹنگ کے درمیان تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پنک ولا
دونوں کے درمیان براہمسترا کی شوٹنگ کے درمیان تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پنک ولا

اس سوال کے جواب میں کہ کیا ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات ہیں اور کیا ان کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں کہ حوالے سے رنبیر کپور نے انتہائی مختصر مگر واضح جواب دیتے ہوئے تعلقات کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ سے دوری، رنبیر کو عالیہ کے قریب لے آئی

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات ابھی نئے ہیں اور وہ اس حوالے سے مزید بات نہیں کرنا چاہتے، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے تعلقات قائم ہوئے ہیں۔

ساتھ ہی رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی اداکاری اور خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔

’سنجو‘ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ کی اداکاری کے شروع سے ہی دیوانے ہیں اور وہ انہیں مزید سمجھنے کے لیے ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
عالیہ بھٹ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

خصوصی انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنے کیریئر اور دیگر نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: عالیہ، رنبیر اور رنویر کے بعد دپیکا اور کترینہ کیساتھ فلم کرنے کی خواہاں

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

پروڈیوسر کرن جوہر کی اس فلم کی ہدایات ایان مکھرجی دے رہے ہیں، جب کہ پہلی بار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور فلم میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

ایڈونچر اور محبت کے گرد گھومتی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن اور مونی راؤ بھی شامل ہیں۔

عالیہ بھٹ سے تعلقات سے قبل رنبیر کپور کے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور بعد ازاں کترینہ کیف سے بھی تعلقات رہے۔

اسی طرح عالیہ بھٹ کے بھی رنبیر کپور سے قبل سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ تعلقات تھے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی پہلی محبتوں کی ناکامی کے بعد دونوں اداکاروں کی نئی محبت کتنی کامیاب جاتی ہے۔

رنبیر کپور جلد ’سنجو‘ میں نظر آئیں گے—فوٹو: جی کیو
رنبیر کپور جلد ’سنجو‘ میں نظر آئیں گے—فوٹو: جی کیو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024