• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بڑھاپا سے بچنے کا طریقہ دریافت؟

شائع May 31, 2018
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔

سائنسدانوں نے بڑھاپے کے جسمانی اثرات پر قابو پانے کا طریقہ کار ڈھونڈنے کا دعویٰ کیا ہے جن کی مدد سے جھریوں کی روک تھام خلیات کے ممکن سے ہوسکے گی۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

مزید پڑھیں : قبل از وقت بڑھاپے کی 5 علامات

ورجینیا یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کے حوالے سے تفتیش کے دوران خلیات کی بدولت جھریاں بدلنے کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق ایک پروٹین کی کمی کے نتیجے میں عمر بڑھنے سے جھریوں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے ، جبکہ جگر پر چربی چڑھنے سے اس پروٹین کی مناسب سطح برقرار رکھنے کی جسمانی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

تاہم سائنسدانوں کے خیال میں اس پروٹین کا اضافہ کرکے جھریوں سے نجات پانا ممکن ہے اور اس سے جسم پر عمر بڑھنے کے اثرات کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ جگر پر چربی چڑھنے اور جھریوں کے نمودار ہونے کے درمیان تعلق موجود ہے جو کہ خلیات کی وجہ سے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں

انہوں نے بتایا کہ ہر خلیے میں ایک جیسا ڈی این اے ہوتا ہے مگر ہر خلیہ مختلف ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی امید ہے کہ اس عمل کو ریورس کیا جاسکتا ہے اور اس سے جگر کو زیادہ صحت مند رکھنے میں مدد مل سکے گی۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل ایجنگ سیل میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024