• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی، پی ٹی آئی نے فیصلہ تبدیل کرلیا

شائع May 30, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کی نامزدگی واپس لے لی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مل کر ناصر کھوسہ کو عہدہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا جائے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: منظور آفریدی کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ واپس

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ناصر کھوسہ کی نامزدگی پر ’عام ردعمل‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ناصر کھوسہ کے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے روابط ہیں اور وہ تحریک انصاف کے لیے بہتر امیدوار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو چند گھنٹوں میں نئے ناموں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق

واضح رہے کہ سابق وفاقی فائنانس سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ جنہوں نے پنجاب اور بلوچستان میں چیف سیکریٹری کے عہدے پر بھی اپنی خدمات انجام دیں، کا نام تحریک انصاف ہی کی جانب سے دیا گیا تھا جس کے حوالے سے شہباز شریف اور محمود الریشد نے مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن میں واقع دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ کیا تھا۔

تحریک انصاف نے اس سے قبل خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا بھی فیصلہ کرنے کے بعد صوبے کی دیگر جماعتوں کی جانب سے نامزد شخص کی پی ٹی آئی سے تعلقات پر تنقید کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

M Mirza May 30, 2018 06:47pm
U-Turn?

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024