• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

فلم 'ویرے دی ویڈنگ' پر پاکستان میں پابندی عائد

شائع May 30, 2018 اپ ڈیٹ May 31, 2018
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

مرکزی سنسر بورڈ نے بولی وڈ فلم ویرے دی ویڈنگ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔

سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) کے چیئرمین دانیال گیلانی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا ' بورڈ کے اراکین نے فلم سنسر شپ کوڈ 1980 کے تحت متفقہ طور پر اس فلم کو پاکستان میں عام ریلیز کے لیے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا'۔

اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : ویرے دی ویڈنگ: شادی کے مسائل میں پھنسی سہیلیوں کی کہانی

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

اس فلم کے ٹریلر سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا موضوع کافی بولڈ ہے اور اسے نوجوان ناظرین کو ذہن میں رکھ کر ہی بنایا گیا ہے۔

مگر یہ موضوع سنسربورڈ کے مطابق پاکستانی ناظرین کے لیے بہت زیادہ بولڈ اور نامناسب ہے۔

سنسر بورڈ کے ذرائع کے مطابق بورڈ کے اجلاس میں اس فلم کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاکستانی ناظرین کے لیے موزوں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونم کپور کا اپنے بھائی ہرش وردھن سے مقابلہ

ذرائع کا کہنا تھا کہ سنسربورڈ نے اس فلم کے نامناسب مناظر اور زبان کے ساتھ ساتھ اس کی کہانی کے خیال پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور اس پر پابندی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں یہ فلم یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024