• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حمزہ علی عباسی خوبصورت کہانی پر مبنی ’الف‘ کا حصہ

شائع May 30, 2018 اپ ڈیٹ September 20, 2019
حمزہ علی کے ہمراہ سجل علی اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی —۔
حمزہ علی کے ہمراہ سجل علی اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی —۔

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اس وقت صرف اپنی رمضان ٹرانسمیشنز میں ہی مصروف نہیں ہیں، بلکہ وہ بہت جلد اپنے نئے ڈرامے میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

حمزہ علی عباسی بہت جلد ’الف‘ نامی ڈرامے میں کام کریں گے، جس کی ہدایات حسیب حسن دیں رہے ہیں جبکہ پروڈکشن ثنا شاہ نواز اور ثمینا ہمایوں کی پروڈکشن کمپنی نیکسٹ لیول پروڈکشن کے بینر تلے ہوگی۔

اس ڈرامے میں حمزہ علی کے ہمراہ سجل علی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ نعمان اعجاز بھی اس ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ڈرامے کے ہدایت کار حسیب کا کہنا تھا کہ عثمان خالد بٹ بھی اس ڈرامے میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

اس ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔

ان کا ذکر کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی نہایت خوبصورت ہے جو خدا سے رشتے کو بیان کرے گی‘۔

اس ڈرامے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، تاہم اسے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024