• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی سی سی کمیٹی نے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی

شائع May 30, 2018

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے جس سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوران ٹاس ختم ہونے کا امکان دم توڑ گیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں ٹاس کو ختم کر کے 2019 سے شروع ہونے والی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کرنے کا اختیار سونپنے کی تجویز پیش کی گئی۔

انیل کمبلے کی سربراہی میں قائم آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس کو ختم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔

اس تجویز کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم اپنی مرضی کی کنڈیشنز اور وکٹ تیار کرتی ہے جس سے ٹاس کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے لہٰذا اس روایت کو ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے پر غور

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹاس کھیل کا ایک اہم جزو ہے اور غیرموزوں وکٹیں تیار کرنے کی حوصلہ شکنی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اگر میچ منسوخ کیا جائے تو پوائنٹس مہمان ٹیم کو ایوارڈ کر دیے جائیں تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ کرکٹ کمیٹی اس اہم قدم کی حمایت کرتی ہے یا نہیں۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیریز جیتنے پر ٹیموں کو پوائنٹس نہیں دیے جائیں گے اور ہر میچ کی اہمیت کو دوچند کرنے کے لیے اس کی جگہ تجویز پیش کی کہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں ایک تہائی پوائنٹس دیے جائیں۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے اس کے ساتھ ساتھ ڈسپلن کی بہتری اور کھیل کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے بال ٹیمپرنگ اور بدتمیزی کے لیے سخت سزائیں دینے کی سفارش کی ہے جبکہ کسی کھلاڑی یا ٹیم کے خراب رویے پر بورڈ اور کوچنگ اسٹاف سے بھی بازپرس کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024