• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

شادی کے بعد لوگ کیسے بدلتے ہیں؟

شائع May 29, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

شادی تو ایسا تجربہ ہے جو ہر ایک ہی اپنی زندگی میں چاہتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ نئے شادی شدہ جوڑے کو پہلے سال میں کن تبدیلیوں کا سامنا ہوتا ہے؟

یقین کریں یا نہ کریں مگر نئے شادی شدہ جوڑے کو زندگی بھر کے اس بندھن میں بندھنے کے ایک سال کے اندر 5 بڑی شخصی تبدیلیوں کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

جارجیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو مختصر وقت میں مطابقت حاصل کرنے کے لیے اپنے اندر بہت کچھ بدلنا پڑتا ہے۔

169 نئے شادی شدہ جوڑوں پر ڈیڑھ سال تک ہونے والی تحقیق کے مطابق ان افراد میں شعور، بیرونی مصروفیات، مطابقت، کھلے پن اور اعصابی خلل جیسی تبدیلیوں کا سامنا ہوا۔

محققین نے دریافت کیا کہ شادی کے بعد مرد اور خواتین اکثر پہلے سال کے دوران مطابقت کی صلاحیت میں کمی دیکھتے ہیں۔

اسی طرح یہ بھی دیکھا گیا کہ خواتین میں کھلا پن کم ہوتا ہے جبکہ مردوں کی بیرونی مصروفیات شادی کے بعد کم ہونے لگتی ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ پہلے سال کے دوران بیویوں کو کم اعصابل خلل کا سامنا ہوتا ہے جبکہ مرد زیادہ باشعور اور جذباتی طور پر مستحکم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ شادی کے صرف ایک سال بعد ہی شخصیت میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں، جبکہ شادی کامیاب یا ناکام ہونے کی صورت میں طویل المعیاد بنیادوں پر شخصیت بدل دیتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے ڈویلپمنٹل فزیولوجی میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024