• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق

شائع May 28, 2018

صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے سابق چیف سیکریٹری ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کر لیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود الرشید نے کہا کہ ’ناصر سعید کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اتفاق کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہماری طرف سے ناصر سعید کھوسہ اور گوہر اعجاز کے نام تجویز کیے گئے تھے، جبکہ حکومت نے طارق سلیم ڈوگر اور جسٹس ساحر علی کے نام تجویز کیے تھے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ناصر سعید کھوسہ 31 مئی سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرائض انجام دیں گے۔‘

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ ناصر سعید کھوسہ ہماری توقعات کے مطابق صاف اور شفاف انتخابات کے لیے غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں گے اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں سے بھرپور تعاون کریں گے۔‘

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: منظور آفریدی کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ واپس

واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ بلوچستان اور پنجاب کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری زرات و خوراک، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض بھی انجام دیئے۔

ناصر سعید کھوسہ پاناما عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے بینچ کا حصہ رہنے والے جج آصف سعید کھوسہ اور پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے طارق سعید کھوسہ کے بھائی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024