• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خیبر پختونخوا: منظور آفریدی کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ واپس

شائع May 28, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے منظور آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نگراں وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمٰن نے ہفتے کے روز منظور آفریدی کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیرِاعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق اُس وقت فیصلے کا عمران خان کی جانب سے خیر مقدم بھی کیا گیا تھا۔

تاہم منظور آفریدی پر تحریک انصاف کے سینیٹر کے بھائی ہونے پر اپوزیشن سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی احتساب عدالت میں اس فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے۔

ان تمام تنقیدوں کے بعد باخبر ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوبارہ مل بیٹھ کر نئے نگراں وزیر اعظم کا نام سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024