• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 20 برس مکمل

شائع May 28, 2018

اسلام آباد: ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

20 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایٹمی دھماکوں کے دن کو 'یوم تکبیر' کا نام دیا گیا۔

دھماکوں کے بعد 1999 میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی کارگل جنگ جاری تھی، جس کی وجہ سے یوم تکبیر بہت زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا، مگر اکتوبر 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور ملک میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت آ گئی تھی، جس کے بعد یوم تکبیر اس جوش و جذبے سے نہیں منایا جا سکا۔

دوسری جانب بولٹن آف اٹامک سائنٹسٹ نامی ادارہ یہ بتا چکا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد پڑوسی ملک ہندوستان کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

پاکستان اور ہندوستان دونوں نے ہی پہلی مرتبہ 1998 میں تین تین ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔

2014ء میں ایٹمی مواد کو لاحق خطرات کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کے حوالہ سے انڈیکس میں پاکستان کا درجہ ہندوستان سے بھی بہتر ہے۔

2014 کے این ٹی آئی انڈیکس میں 9 ایٹمی مسلح قوتوں میں سے زیادہ تر کا درجہ وہی ہے، اس میں صرف ایک پوائنٹ کی کمی بیشی ہے جبکہ 2012 کے مقابلہ میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکیورٹی کے حوالہ سے تین درجے بہتری آئی ہے جو کہ کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے۔

ہندوستان کا ایٹمی مواد کے قابل استعمال ہتھیاروں کی سیکیورٹی کے حوالہ سے 25 ممالک میں سے 23 واں درجہ رہا ہے جبکہ چین کوانڈیکس میں 20 ویں درجہ پر رکھا گیا پاکستان کا فہرست میں 22 واں نمبر تھا۔

پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کا جوہری پروگرام امریکا اور برطانیہ سے زیادہ محفوظ ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN May 28, 2018 11:31pm
پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی نامعلوم افراد پر مشتمل ملک سے محبت کرنے والے افراد کی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد، دل کی گہرائیوں سے مبارک ۔۔۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد ہندوستان نے بہت کچھ کیا اور کہا مگر ہم نے ان کو برابر کا جواب دیا۔ ایک ایسی حکومت جو صرف پاکستان کا سوچے، جس کی ترجیح ملک کے عوام ہوں، جو ہمارے بچوں کو تعلیم، تعلیم، تعلیم و تربیت فراہم کریں، جہاں قانون کا احترام ہو، ہمیں چاہیے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024