• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوم تکبیر: ’اگر کرپٹ ہوتا تو 5 ارب ڈالر کی پیشکش قبول کر لیتا‘

شائع May 28, 2018

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لیے انہیں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی اور اگر وہ محبِ وطن نہ ہوتے اور کرپٹ ہوتے تو یہ پیشکش قبول کر لیتے۔

لاہور کے الحمرا ہال میں یومِ تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہیں امریکی صدر بل کلنٹن کی جانب سے اس وقت 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے ٹھکرادی اور جوہری دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنادیا۔

اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ محبِ وطن نہ ہوتے اور کرپٹ ہوتے تو 5 ارب روپے کی پیشکش قبول کر لیتے۔

نواز شریف نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کا آغاز ایک منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا اور ایٹمی دھماکے دوسرے منتخب وزیراعظم نواز شریف نے کیے، کسی آمر یا پھر مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں پر جلاوطن کردیا گیا’

انہوں نے بتایا کہ ایٹمی دھماکوں سے قبل ان کے پاس متعدد عالمی طاقتوں کے سربراہان کے ٹیلی فون آئے اور انہیں ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لیے متعدد پیشکش کیں، لیکن انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرادیں اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایسی قوت بن چکا ہے جسے کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش نہیں کر سکتا۔

قبل ازیں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم کی حب الوطنی کی گواہی چاغی کے پہاڑ دے رہے ہیں، آئندہ نسلوں کو بھی بتایا جائے گا کہ پاکستان کا دفاع نواز شریف نے مضبوط بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ 25 جولائی کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہوگا، اور اس دن ہر اس شخص کا ساتھ دینا ہے جس نے نواز شریف کا ساتھ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ملک مخالف قوتوں کے خلاف کھڑے ہوئے، اور اس کا 30 سال سے احتساب ہورہا ہے اور وہ 80 کے قریب پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف ایٹمی دھماکوں کے حق میں نہیں تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے پر تشدد

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے شخص کو لیگی کارکنان نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

—فوٹو، ڈان نیوز
—فوٹو، ڈان نیوز

الحمرا ہال میں یومِ تکبیر کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص نے آگے بڑھ کر نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھ ملانے والے شخص نے نواز شریف کی جانب تیزی سے بڑھنے کی کوشش کی، لیکن اس دوران وہاں موجود لیگی کارکنان نے اسے پکڑ لیا اور اس کی پٹائی لگانا شروع کردی۔

لیگی رہنماؤں نے معاملے میں مداخلت کی اور مذکورہ شخص کو مشتعل افراد سے بچاتے ہوئے اسے اپنے ساتھ علیحدہ لے گئے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Syed M Nazim May 29, 2018 12:52am
There is no proof that president Clinton tried to bribe Nawaz Sharif by offering fifty million dollars. Nawaz Sharif should present proof if his claim is truth.
Khalid Khan May 29, 2018 03:58am
Agar 5 billion dollars ki pash-kush thee to wo Pakistan ko thee aap ko nahin.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024