• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرن جوہر کی فلم میں کرینہ ’ماں‘ بننے کو تیار

شائع May 29, 2018
فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی ہوگی —۔
فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی ہوگی —۔

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے بعد اپنی نئی فلم سائن کرلی وہ ان کے قریبی دوست کرن جوہر کی دھرما کپنی کے بینر تلے بنائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق کرن جوہر طویل عرصے سے کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے، تاہم انہیں موقع نہیں مل پا رہا تھا۔

کرن جوہر کی اس فلم میں کرینہ کپور خان ماں کا کردار کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایات راج مہتا دیں گے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور خان کے ہاں 2016 دسمبر میں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد فلم ساز کا ماننا ہے کہ کرینہ سے بہتر اس فلم میں کوئی اور کردار نبھا نہیں پائے گا۔

فلم کی کہانی شادی اور رشتوں پر مبنی ہوگی، اس رومانوی کامیڈی فلم میں شائقین کو ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور، کرن جوہر سے ناراض

ویسے تو فلم میں کرینہ کا مرکزی کردار ہوگا، تاہم ان کے علاوہ تین اور اداکار اور اداکارائیں فلم میں کاسٹ کی جائیں گی۔

اداکارہ اس وقت اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ سونم کپور اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ رواں سال یکم جون کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024