• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: مکان میں آتشزدگی، ماں اور 7 بچے جاں بحق

شائع May 28, 2018

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک مکان میں آتشزدگی سے ماں اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ کے ایک مکان میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اُس وقت تک آگ کے باعث 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے تھے۔

دیگر 3 افراد نے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑا جبکہ ایک خاتون نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑا، آگ سے جھلسنے والے دیگر 2 افراد سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: سٹی کورٹ کراچی میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت گلزارہ بی بی، نازیہ، ظفر، نائلہ، ریحان، رقیہ، طیب اور اقصیٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ساجد اور سائیں داد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 3 بیٹیاں، 4 بیٹے اور والدہ جاں بحق ہوئیں۔

متاثرہ گھر کے پڑوسی نے بتایا کہ جب تک وہ مکان میں موجود افراد کو بچانے کے لیے کوششوں کا آغاز کرتے، اُس وقت تک پورے مکان میں آگ پھیل چکی تھی۔

پولیس کے مطابق مکان میں آگ بچوں کی والدہ گلزارہ بی بی نے لگائی تھی، جو خود بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے میں بچ جانے والے زخمی ساجد نے پولیس کو دیئے جانے والے ویڈیو بیان میں بتایا کہ جب کمرے میں آگ لگی تو وہ سب ایک کمرے میں جبکہ ان کے والد باہر سو رہے تھے، اسی وجہ سے وہ بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

ساجد کے مطابق ان کی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور 2 سال سے زیر علاج ہیں۔

بعد ازاں بلدیہ ٹاؤن میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ حب ریور روڈ لکی چڑھائی پر ادا کردی گئی، جس میں ہلاک ہونے والے افراد کے عزیز اقارب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جس کے بعد جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین لکی چڑھائی کوگین قبرستان میں کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024