• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

دنیا کا مضبوط ترین اسمارٹ فون کونسا ہے؟

شائع May 27, 2018
— فوٹو بشکریہ ٹامز گائیڈ
— فوٹو بشکریہ ٹامز گائیڈ

اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو اس کا احساس ضرور ہوگا، جب وہ کسی سڑک پر چلتے ہوئے میسج کا جواب دے رہے ہوں، کسی وجہ سے فون ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جاگریں اور اس کی اسکرین پر خراشیں پڑ جائیں یا وہ ٹوٹ ہی جائے۔

تو یہ جان لیں کہ اس وقت دنیا کا مضبوط ترین اسمارٹ فون کونسا ہے۔

ٹامز گائیڈ نامی یوٹیوب چینیل، اسمارٹ فونز کے مختلف فیچرز کی آزمائش کرتا ہے جیسے تیز ترین، بہترین ڈسپلے، بہترین کیمرہ اور سب سے زیادہ چلنے والی بیٹری وغیرہ۔

مزید پڑھیں : کیا آپ آج تک اسمارٹ فون بیٹری غلط چارج کرتے رہے ہیں؟

مگر اب اس نے پہلی بار دنیا کے سخت جان اسمارٹ فون کو جاننے کے لیے ٹیسٹ کیا اور نتیجہ ایک غیرمتوقع فون کے نام رہا۔

اس مقصد کے لیے ایپل، سام سنگ، ہیواوے، موٹرولا، ایل جی، گوگل پکسل، ون پلس جیسی کمپنیوں کے فونز کو لیا گیا۔

ان کمپنیوں کے فونز کو 4 مرحلوں میں 4 سے 6 فٹ بلندی سے لکڑی، کنکریٹ اور پانی سے بھرے ٹوائلٹ میں گرایا گیا اور فاتح حیران کن ثابت ہوا۔

ویسے ٹیسٹ کے دوران یہ معلوم ہوا کہ 6 فٹ بلندی سے لکڑی پر گرنے سے بیشتر فون محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ خوش قسمتی ہو تو اسکرین کے بل گرنے پر بھی بچ سکتے ہیں۔

تاہم اگر اسکرین پروٹیکٹر نہ ہو تو گرنے پر فون کو نقصان پہنچنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تو اس ٹیسٹ میں سب سے سخت جان فون موٹرولا کا 500 ڈالرز کا موٹو زی 2 فورس ثابت ہوا، جس میں کمپنی نے شیٹر شیلڈ ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے تاکہ خراشیں نہ پڑسکیں۔

یہ فون کنکریٹ پر 6 فٹ کی بلندی سے گر کر بھی محفوظ ثابت ہوا اور اسے 10 میں سے 8.5 پوائنٹ دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں

مجموعی طور پر تمام ٹیسٹ میں دوسرے نمبر پر جو فون رہا وہ ایل جی کا ایکس وینچر ثابت ہوا جسے 6.6 پوائٹ دیئے گئے جبکہ تیسرے پر آئی فون ایکس (10) رہا جس کے حصے میں 6.2 پوائٹ آئے۔

ایل جی وی 30 اور سام سنگ گلیکسی ایس 9 مشترکہ طور پر چوتھے حصے میں رہے جن کے پوائنٹ 6.0 رہے، جبکہ موٹرولا کا موٹو جی فائیو پلس 5.1 پوائنٹ کے ساتھ 5 ویں نمبر پر رہا۔

ایپل کا آئی فون 8 چھٹے نمبر پر رہا جس کے بعد گوگل پکسل 2 ایکس ایل، ہیواوے میٹ 10 پرو، ون پلس 5 ٹی، سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 اور آئی فون ایس ای رہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024