قطر نے سعودی اور عرب امارات کی اشیاء پر پابندی لگادی
قطر نے دکانداروں کو سعودی عرب کی سربراہی میں گزشتہ سال قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی اشیا کی دکانوں پر فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزارت معاشیات نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی عرب، بحرین اور مصر سے بر آمد کی گئی اشیا کو اپنی دکانوں سے ہٹانے کا کہا ہے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ انسپیکٹرز دکانوں کا دورہ کریں گے اور احکامات پر عمل در آمد کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: عرب ممالک کی جانب سے قطر کے اچانک بائیکاٹ کا سبب؟
حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ڈیری مصنوعات کو بھی روکنے کی کوشش کی جائے گی تو دیگر ممالک سے سفر کرتے ہوئے قطر آتی ہیں۔
قطر حکومت کے کمیونکیشن آفس (جی سی او) کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔
جی سی او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رکاوٹ بننے والے ممالک میں بننے والی اشیا جو ان ہی رکاوٹوں کی وجہ سے جی سی سی کے کسٹمز ٹیرٹری کو پاس نہیں کرتیں کو مکمل طور پر انسپیکشن اور کسٹمز کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر، سعودیہ اور اتحادی ممالک سے مشروط مذاکرات پر رضامند
ان کا کہنا تھا کہ قطر اپنی تجارت کی پالیسی کو کثیر اور دو طرفہ معاہدوں کے حساب سے طے کرتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ احکامات خیلیجی بحران کے ایک سال گزرنے کے چند دنوں کے بعد ہی سامنے آئے۔
خلیجی ممالک نے قطر کا تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کر رکھا ہے جبکہ قطر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک دوحہ میں تبدیلیاں چاہتے ہیں۔