• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیرِاعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

شائع May 26, 2018

پشاور: خیبرپختونخوا کے لیے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان حتمی نام پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمٰن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پرویز خٹک اور مولانا لطف الرحمٰن کے درمیان نگراں وزیرِاعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ

خیال رہے کہ منظور آفریدی خیبرپختونخوا سے نو منتخب سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی منظور آفریدی کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان 27 مئی کو کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024