• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عید الفطر کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا یکم جون سے

شائع May 23, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور صارفین یکم سے 14 جون تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئے کرنسی نوٹ 132 شہروں میں 1535 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں : نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس

سروس کے استعمال کا طریقہ کار

نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس کے لیے صارفین کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بینک برانچ آئی ڈی نمبر کو 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بینک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔

صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔

ایک شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر کو صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکے گا اور ایک اائی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات جیسے بینک برانچز اور کوڈ وغیرہ سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

ایک فرد کو کتنے نوٹ ملیں گے؟

ایک شخص کو نئے نوٹوں کی گڈیاں مخصوص تعداد میں ملیں گی، یعنی دس کی 3، جبکہ پچاس اور سو کی ایک، ایک گڈی لی جاسکے گی۔

ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کرنے والے سے ایک مسیج کے چارجز 15 روپے (پلس ٹیکس) ہوں گے جو کہ گزشتہ سال صرف ڈیڑھ روپے بمشول ٹیکس تھے۔

اسی طرح ہر صارف اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صرف ایک ہی نمبر اورایک ہی شناختی کارڈ نمبراستعمال کرسکتا ہے۔

اگر کوئی بھی صارف مختلف موبائل نمبر سے ایک ہی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبرسے مسیج بھیجتا ہے یا مختلف شناختی کارڈ نمبرز سے ایک ہی موبائل نمبر بھیجتا ہے تو ایسے صارف کی ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہوگی البتہ صارف کے چارجز کاٹ لیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024