• KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am
  • KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am

بوسٹن میراتھن بمبار کی عدالت میں پہلی پیشی

شائع July 10, 2013

ژوخار سارنیف ، فائل فوٹو۔۔۔۔

بوسٹن: مبینہ بوسٹن میراتھن بمبار ژوخار سارنیف بدھ کے روز عدالت میں پیش ہوئے۔ ان پر امریکہ کے خلاف سازش اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا الزام ہےِ، ان جرائم پر ان کو سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔

انیس سالہ چیچن پر پندرہ اپریل کو امریکہ کے شہر بوسٹن میں دوڑ کے شائقین پر بم حملے کا الزام ہے۔ اس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے، استعمال ہونے والا بم ایک گھریلو ساختہ پریشر ککر سے تیار کیا گیا تھا ۔ ان پر یہ الزام بھی تھا کہ کے انہوں نے اپنے بڑے بھائی تیمرلان سارنیف کی مدد سے یہ بم بنایا تھا۔ ان کے بھائی کو پولیس نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

امریکی ریاست میساچوسٹس واٹر ٹاؤن کے مضافات میں ایک پولیس مقابلے میں چھبیس سالہ تیمرلان سارنیف ہلاک ہو گے تھے، تمام دن پولیس نے بوسٹن کے ار گرد کچھ علاقوں میں ژوخار کو تلاش کیا جو بعد میں ایک گھر کے پیچھے ایک کشتی میں زخمی حالت میں روپوش تھا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

میراتھن حملہ میں تقریبا دو سو چونسٹھ افراد زخمی ہوئے تھے، جس میں بہت سے اپنی ٹانگوں سے معذور ہو گئے تھے۔

تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ژوخا کے وکیل کیلئے سب سے بڑا چیلنج اسے ممکنہ سزائے موت سے بچانا ہوگا۔

کیس سے بظاہر تعلق نہ رکھنے والے لیکن ایک سابق وفاقی وکیل والٹر پرنس نے کہا کہ سارنیف کی وکیل کل اسے ایک نارمل اور بھولے بھالے بچے کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025