• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: تشدد کا شکار دلت نوجوان ہلاک

شائع May 21, 2018

نئی دہلی: گجرات کی پولیس نے راج کوٹ سٹی کے پاس دلت برداری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے قتل میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر نشر ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فیکٹری کے اندر 40 سالہ مکیشن ونیا کو چوری کا الزام لگا کربہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان:100 دلت خاندانوں کا قبول اسلام

ریاستی وکیل جگنیش ویمانی کے مطابق مقتول کی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق راج کوٹ کے نواح میں ایک فیکٹری کے پاس میاں بیوی کچرا چن رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس ڈی ایم چوہان نے بتایا کہ ‘پانچ ملزمان کے خلاف قتل و غارت کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے’۔

گرفتار ہونے والے پانچ افراد میں ایک نوعمر لڑکا بھی شامل ہے۔

پولیس نے مزید تفصیلات بتائیں کہ مشتبہ افراد نے خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ملزمان کی گرفت سے فرار ہو کر اپنی جان بچا لی۔

مزید پڑھیں: ہندوستان میں 'حاملہ دلت خاتون' پر حملہ

بعدازاں ملزمان نے دلت نوجوان پر تشدد کے بعد اس کے نیم مردہ جسم کو دیگر لوگوں کے حوالے کیا تا کہ ہسپتال پہنچایا جا سکے لیکن مقتول راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب دلت برداری کے رہنما میوانی نے فیس بک پر کہا کہ مذکورہ واقعہ دو سال قبل چار دلتوں کو عوام کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے سے کہیں زیادہ افسوس ناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ مقتول مکیشن ونیا کا گروپ چوری کررہا تھا۔

دوسری جانب مکیشن ونیا کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا کہ فیکٹری ورکرز اس کے ساتھ بدسلوکی کررہے تھے۔

یہ پڑھیں: ’گائے کے گوشت‘ پر قتل:بھارت میں 11 مجرمان کو عمر قید

ڈی ایس چوہان کے مطابق ‘دونوں جانب کے موقف کا جائزہ لیا جارہاہے’۔

پولیس نے فیکٹری کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024