• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’بھارت‘ میں پریانکا کا کترینہ اور دیشا سے مقابلہ

شائع May 19, 2018

بولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی اب تک شوٹنگ کا آغاز بھی نہیں ہوا، اس کے باوجود یہ پہلے سے سب کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہے۔

فلم بھارت میں سلمان خان کئی سالوں بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے جارہے تھے، تاہم اب خبریں ہیں کہ اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے علاوہ دو اور بولی وڈ اداکارائیں موجود ہوں گی۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلموں میں اداکاراؤں کو ویسے ہی کوئی خاص کردار آفر نہیں کیا جاتا، اور یہی وجہ ہے کہ کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں نے اب تک سلمان خان کے ساتھ کام بھی نہیں کیا۔

لیکن فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یعنی فلم میں مداحوں کی توجہ صرف پریانکا پر نہیں بلکہ کترینہ اور دیشا کی جانب بھی مرکوز ہوگی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا سلمان خان کی ’بھارت‘ کا سب سے اہم حصہ

فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’بھارت‘ کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

ان کی جوانی کے دور میں اداکارہ دیشا پٹانی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

تاہم کترینہ اور پریانکا فلم کے اگلے حصے میں ایک ساتھ موجود ہوں گی، البتہ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کردار کترینہ سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

فلم ’بھارت‘ 2019 کی عید پر ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024