• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیوبا میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ

شائع May 18, 2018 اپ ڈیٹ May 19, 2018
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

ہوانا: کیوبا میں سرکاری ایئرلائن کا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے سمیت 113 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق کیوبا کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ طیارے میں 104 مسافر سوار تھے، جبکہ طیارہ ہوانا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

کیوبا کی سرکاری ایجنسی پرینسا لیٹینا کا کہنا تھا کہ ’کیوبانا ڈی ایویاسیون‘ کی طرف سے آپریٹ کیا جانے والا طیارہ ’بوئنگ 737‘ بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 257 افراد ہلاک

بظاہر طیارے کا ایک وِنگ درخت کے جلے ہوئے تنوں میں پھنسا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم طیارے کا مرکزی فیوزلیگ (وہ حصہ جس کے اندر لوگ بیٹھتے ہیں) مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جس سے حادثے کے پیچھے دیگر وجوہات کے اشارے ملتے ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع نے کہا کہ طیارہ دارالحکومت ہوانا سے مشرقی شہر ہولگوئن کی طرف جارہا تھا۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

عینی شاہدین نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ جس مقام پر طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے دیئے۔

کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کانیل نے طیارے کے گرنے کے مقام کا دورہ کیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ ’حادثے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ بدقسمتی سے ایک ایوی ایشن حادثہ ہے، جس سے متعلق اچھی خبریں نہیں آرہیں۔‘

کیوبن صدر نے کہا کہ ’طیارے میں مسافروں کے علاوہ عملے کے 9 ارکان بھی موجود تھے۔‘

مزید پڑھیں: ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 65 افراد ہلاک

واضح رہے کہ کیوبا میں آخری بڑا طیارہ حادثہ جولائی 1997 میں اس وقت پیش آیا تھا جب ’آنٹونوو 24‘ مسافر طیارہ سانٹیاگو ڈی کیوبا سے باہر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 44 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 غیر ملکی افراد بھی شامل تھے۔

مارچ 2002 میں چھوٹا ’آنٹونوو 2‘ طیارہ کیوبا کے وسطی صوبے سانٹا کلارا میں گر کر تباہ ہوا جس میں 16 غیر ملکی افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024