• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پکوڑے بنانے کے 5 نئے انداز

شائع May 18, 2018
رمضان میں افطاری پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے —۔
رمضان میں افطاری پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے —۔

اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ رمضان میں افطاری پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے۔

ہم سب کو ہی افطار میں بھلے کچھ ملے یا نہ ملے لیکن پکوڑے کھانا ضرور پسند ہوں گے، مگر روزانہ ایک جیسے پکوڑے کھا کھا کر یقیناً ہر کوئی چاہتا ہوگا کہ افطار میں نئے نئے انداز کے لذیذ پکوڑے کھانے کو ملیں۔

اسی لیے یہاں کچھ نئے انداز کے پکوڑے بنانے کے آئیڈیاز شیئر کیے جارہے ہیں، جس سے آپ روزانہ وہی آلو پیاز والے پکوڑوں سے ہٹ کر بھی کچھ نیا بنا سکتے ہیں۔

انڈے کے پکوڑے

انڈے کو ابالیں اور اسے اپنے پکوڑے بنانے کے مصالحے میں شامل کرکے فرائی کرلیں، کیا پتہ آپ کے گھر والوں کو یہ نئے انداز کے پکوڑے پسند آجائیں۔

گوبھی کے پکوڑے

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ گوبھی کے پکوڑے گھر میں کسی کو پسند نہیں آئیں گے، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، پکوڑوں کے مصالحے کے ساتھ چند من پسند مصالحے شامل کرکے گوبھی ملا کر بنائے گئے پکوڑے یقیناً سب کو نہایت لذیذ لگیں گے۔

حلومی پنیر کے پکوڑے

اس انداز کی پنیر کو پکوڑوں کے مصالحے میں شامل کرکے افطار میں گھر والوں کو پیش کرنے کا خیال برا نہیں ہے۔

کدو کے پکوڑے

سُننے میں تو کدو کے پکوڑے کسی کو بھی بہت زیادہ متاثر نہیں کریں گے، لیکن اگر آپ اسے افطاری میں گرم گرم پیش کریں تو یہ یقیناً سب کی پہلی پسند ہوگی۔

شکر قندی کے پکوڑے

شکر قندی کے پکوڑوں کے لیے وہی ترکیب اپنائیں جو آپ آلو کے پکوڑوں کے لیے استعمال کرتی ہیں، بس فرق صرف اتنا ہوگا کہ اس کا ذائقہ یقیناً بچوں کو ضرور پسند آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024