• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

منصور احمد کی یاد میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان

شائع May 17, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے انتقال کرنے والے مرحوم اولمپیئن منصور احمد کی یاد میں اسلام آباد میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے ملک کو ورلڈ کپ جتوانے والے منصور احمد کی یاد میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں یہ تجویز منظور کر لی گئی۔

بورڈ نے مرحوم گول کیپر کے اہلخانہ کے لیے 10لاکھ روپے منظور کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ایتھلیٹس کے لیے ہیلتھ انشورنس کی تجویز بھی منظور کی۔

49سالہ منصور احمد ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے دل میں اسٹنٹ بھی لگائے گئے تھے تاہم گزشتہ کچھ عرصے میں ان کی حالت بگڑتی جا رہی تھی۔

مایہ ناز گول کیپر نے درخواست کی تھی کہ انہیں دل کے ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارت بھیجا جائے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں بھارت بھیجنے کی اجازت نہیں دی اور وہ گزشتہ ہفتے کراچی کے مقامی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ 1994 میں سڈنی میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینالٹی اسٹروک تک جانے والے مقابلے میں منصور نے آخری اسٹروک روک کر پاکستان کو چیمپییئن بنوایا تھا۔

منصور احمد نے پاکستان کی جانب سے 338 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 1986 سے 2000 تک محیط اپنے کیریئر کے دوران ورلڈ کپ، چیمپیئنز ٹرافی اور تین اولمپکس مقابلوں میں شرکت کی۔

انہیں 4مرتبہ عالمی سطح پر بہترین گول کیپر قرار دیا گیا جبکہ 1988 میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کے ساتھ ساتھ 1994 میں پرائڈ آف پرفارمنس بھی دیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

anwer hussain May 18, 2018 09:24am
jb elaj k lye peseon ki zaroorat thi tab tu kisi ne is ki madad nhn ki....

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024