• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نوشہرہ: خودکش دھماکے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 زخمی

شائع May 17, 2018

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا کہ نوشہرہ کے علاقے کچہری چوک پر ریلوے پھاٹک کے قریب ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے 5 کلو بارودی مواد کے ساتھ اپنے مذموم مقصد کے لیے موٹر سائیکل استعمال کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں سیکیورٹی دیوار توڑ دی گئی، 2 چیک پوسٹ پولیس کے حوالے

انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال نوشہرہ اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 101 چیک پوسٹس ختم کردی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024