• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلوچستان: فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، کرنل شہید

شائع May 17, 2018
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے کرنل سہیل عابد بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ’ردالفساد‘ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خودکش بمباروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کارروائی کی۔

— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اور 2 خودکش بمبار ہلاک ہوئے۔

ہلاک خودکش بمباروں کا تعلق افغانستان سے تھا، جبکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024