• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کے گروپ میسجنگ ٹولز میں بہتری

شائع May 16, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ واٹس ایپ پر گروپس چیٹ کا حصہ بننا پسند کرتے ہیں بلکہ کسی گروپ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اس کے لیے چند چھوٹے مگر کارآمد فیچرز متعارف کرادیئے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک بلاگ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب گروپ ڈسکرپشن کو متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ تمام اراکین کو نظر آئے گی۔

اسی طرح ایسی پابندیاں بھی سامنے آئی ہیں جو گروپ اراکین کو سبجیکٹ، آئیکن اور ڈسکرپشن ایڈٹ کرنے سے روک سکیں گی۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟

واٹس نیو کے بٹن پر ایک کلک کرکے گروپس میں نئی پوسٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

اسی طرح گروپ کے اندر اراکین کے لیے سرچ کرنا ممکن ہوگا، ایڈمن دیگر اراکین کے لیے ایڈمن پرمیشن ریمو کرسکیں گے مگر گروپ کو تشکیل دینے والے فرد کو ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔

اور ہاں ایک اچھا فیچر یہ ہے کہ اگر صارف کسی گروپ کو چھوڑ دے گا تو اسے دوبارہ ایڈ نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

یہ سب اپ ڈیٹس اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

ان فیچرز پر رواں سال مارچ سے کام جاری تھا اور پہلے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا، مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024