• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

ملک بھر میں جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز

شائع May 16, 2018 اپ ڈیٹ May 17, 2018

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت میٹ کمپلیکس کراچی میں ہوا، جس میں زونل کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات، سپارکو اور پاک بحریہ کے نمائندے بھی شریک تھے۔

شہادتیں ملنے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ’پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے، لہٰذا پہلا روزہ کل بروز جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: چاند دیکھنے کا معاملہ: حکومت کا مفتی پوپلزئی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت اکثر مقامات پر مطلع صاف رہا، کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 10 منٹ پر ہوا، اس وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے تھی۔

چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟

قبل ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند نظر آنے کا قوی امکان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگا۔

تبصرے (2) بند ہیں

abas May 16, 2018 05:19pm
Allah karen pore mulk me ak sath roza aor aik he din Eid ho.
Atif May 16, 2018 06:06pm
kal paka roza hai ... Ramadhan Mubarak ho

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024