• KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:37pm
  • KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:37pm

8 سال کے بچوں کے ریاضی کے سوال سے دنیا دنگ

شائع May 14, 2018
— فوٹو بشکریہ MindYourDecisions/YouTube
— فوٹو بشکریہ MindYourDecisions/YouTube

ریاضی ایسا موضوع ہے جو اکثر بچوں کے ساتھ بڑوں کے دماغ بھی ہلا دیتا ہے اور ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب والدین بچوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب انٹرنیٹ پر ایسا ہی ایک سوال انٹرنیٹ صارفین کے دماغ گھمانے کا باعث بن گیا ہے جو 8 سال کی عمر کے طالبعلموں کے لیے تیار کیا گیا۔

ایک انٹرنیٹ صارف lucysmam نے اس سوال کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا تاکہ وہ اپنی بیٹی کے ریاضی کے ہوم ورک میں مدد کرسکے۔

مزید پڑھیں : ریاضی کا وہ سوال جس نے پوری دنیا کو گنگ کردیا

انہوں نے لکھا کہ کیا کوئی ان کی مددد کرسکتا ہے کیونکہ اس سوال نے انہیں الجھن کا شکار کردیا ہے۔

اس سوال کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے

ایک ساحل پر 3 لائٹ ہاﺅسز ہیں۔

پہلا لائٹ ہاﺅس 3 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 3 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔

دوسرا لائٹ ہاﺅس 4 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 4 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔

تیسرا لائٹ ہاﺅس 5 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 5 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔

مگر ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے جب لائٹ ہاﺅس اکھٹے بند ہوتے ہیں تو آپ کو بتانا ہے :

وہ پہلا وقت کونسا ہوگا جب تینوں لائٹ ہاﺅس کی روشنیاں ایک ساتھ بند ہوں گی۔

اور اگلا وہ وقت کونسا ہوگا جب تینوں کی لائٹیں اکھٹی ہوں گی؟

تو کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : ریاضی کے اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

تبصرے (21) بند ہیں

Mansoor Mehdi May 14, 2018 10:15pm
Subha hoty hi tino lights band ho jaiy gi, sham hotay hi tino lights roshan ho gi
Kashif Saeed May 14, 2018 10:38pm
ایک ساحل پر 3 لائٹ ہاﺅسز ہیں۔ پہلا لائٹ ہاﺅس 3 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 3 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔ دوسرا لائٹ ہاﺅس 4 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 4 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔ تیسرا لائٹ ہاﺅس 5 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 5 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔ مگر ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے جب لائٹ ہاﺅس اکھٹے بند ہوتے ہیں تو آپ کو بتانا ہے : وہ پہلا وقت کونسا ہوگا جب تینوں لائٹ ہاﺅس کی روشنیاں ایک ساتھ بند ہوں گی۔ اور اگلا وہ وقت کونسا ہوگا جب تینوں کی لائٹیں اکھٹی ہوں گی؟ تو کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟ Answer: All three lights will be off and on every 60 seconds, If they are off then next 60 seconds then they will be on, if they are on then next 60 seconds they will off. Logic: 60 is the number that can be divided on 3, 4 and 5. Thanks
عمران May 14, 2018 10:53pm
Its a simple lcm question. But may be difficult for 8 year students.
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025