• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ماہرہ خان نے کانز میں شاندار ڈیبیو سے دل جیت لیے

شائع May 13, 2018 اپ ڈیٹ May 14, 2018
ماہرہ خان نے پہلی بار 13 مئی کو کانز میں غیر رسمی پوز دیے—فوٹو: اداکارہ انسٹاگرام
ماہرہ خان نے پہلی بار 13 مئی کو کانز میں غیر رسمی پوز دیے—فوٹو: اداکارہ انسٹاگرام

دنیا کے سب سے بڑے فیشن فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے ’کانز‘ فلمی میلے کی رونقیں جاری ہیں، جس میں پہلی بار پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

ماہرہ خان پہلی بار اس فیشن فلمی میلے میں جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے غیر رسمی پوز دے کر مداحوں کے دلوں کو فتح کرلیا۔

پاکستانی اداکارہ میک اپ برانڈ ’لوریل‘ کی جانب سے باضابطہ طور پر 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی، تاہم 12 مئی کو پہنچنے کے بعد انہوں نے 13 مئی کو غیر رسمی پوز دے کر اپنے کانز کیریئر کا آغاز کردیا۔

—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

ماہرہ خان نے کانز میلے میں دیے گئے خصوصی پوز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، جب کہ دیگر انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بھی اداکارہ کی تصاویر کو شیئر کیا گیا۔

—فوٹو: ماہرہ خان فین پیج انسٹاگرام
—فوٹو: ماہرہ خان فین پیج انسٹاگرام

ماہرہ خان کی طرح بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اور ہما قریشی بھی پہلی بار کانز میں شامل ہوئیں ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی طرح کنگنا رناوٹ اورہما قریشی بھی عالمی میک اپ برانڈ کی جانب سے ہی کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: کراچی اسٹا انسٹاگرام
—فوٹو: کراچی اسٹا انسٹاگرام

علاوہ ازیں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون بھی اسی ہی برانڈ کی جانب سے کانز میں جلوہ گر ہوئیں۔

—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

اداکارہ سونم کپور بھی اسی برانڈ کی جانب سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: روما سنگھ 14 انسٹاگرام
—فوٹو: روما سنگھ 14 انسٹاگرام

نہ صرف پاکستانی و بھارتی بلکہ برطانوی، روسی و امریکی اداکاراؤں سمیت دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی اسی میک اپ برانڈ کی جانب سے کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024