• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین کمرہ عدالت سے گرفتار

شائع May 13, 2018 اپ ڈیٹ March 14, 2019
سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز
سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز

سپریم کورٹ میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) میں بدعنوانی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ادارے کے سابق چیئرمین ایاز خان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، اس موقع پر سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے سابق چیئرمین ایاز خان سے کہا کہ آگے آجائیں، آج ماشاء اللہ آپ کی آنکھیں نیچی ہیں۔

مزید پڑھیں: این آئی سی ایل کیس: چار بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی متوقع

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی قابلیت کیا ہے، کتنے تعلیم یافتہ ہیں، جس پر ایاز خان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے فنانس اور اکنامکس میں گریجویشن کیا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اگر این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی احتساب عدالت سے ضمانت پر نہیں ہیں تو ان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، جس پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایاز خان نیازی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دوسرا ملزم محسن حبیب وڑائچ کہاں ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ محسن حبیب تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے بعد کرپشن کے 101 ریفرنس دائر ہونے کا انکشاف

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم راؤ انوار کو پیش کراسکتے ہیں تو محسن حبیب کیا ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا محسن حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایاز خان نیازی کے خلاف لاہور، کراچی میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایاز خان نیازی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور قومی احتساب نیورو (نیب) 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرے۔

6 اپریل 2018 کو نیب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے چارج سنبھالنے کے بعد 179 میگا کرپشن کے کیسز میں سے 101 کے خلاف ریفرنسز دائر کیے گئے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2017 میں میگا کرپشن کیسز کے حوالے سے جاری نیب کی گزشتہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھا کہ تحقیقاتی انتظامیہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر سینئر سیاست دانوں کے خلاف کرپشن ریفرنس کی جانچ پڑتال کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی سی ایل اسکینڈل:امین فہیم سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ 7 جولائی 2015 کو سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ میگا کیسز کی تمام تحقیقات 31 دسمبر 2015 تک مکمل کرے، اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے اس بات کا مشاہدہ بھی کیا تھا کہ کئی دہائیوں سے متعدد کیس زیر التوا ہیں اور ان میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

تاہم نیب کی جانب سے 3 ماہ کی توسیع مانگی، جس پر نیب کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی حتمی رپورٹ 31 مارچ 2016 تک جمع کرائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024